the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ۔ ۔ ۳۰؍مارچ: (یو این آئی) کانگریس اور بایاں محاذ کے درمیان سیٹوں کی تقسیم سے بے پروا نظر آرہی ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی کیلئے اے بی پی آنندا اور اے سی نیلسن کے تازہ سروے نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔ پہلے سروے میں کہا جارہا تھا کہ ممتا بنرجی 294سیٹوں میں سے 200سیٹوں پر کامیاب ہوں گی مگر اب کانگریس و بایاں محاذ کے درمیان اتحاد کی وجہ سے ان کی سیٹ گھٹ سکتی ہیں گرچہ اس کے باوجود وہ اقتدار میں لوٹیں گی ۔ سروے کے مطابق ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس 178، سی پی ایم و کانگریس اتحاد کو 110سیٹیں اور بی جے پی کو صرف ایک سیٹ پر اکتفا کرنا پڑسکتا ہے ۔مغربی بنگال میں کل 294سیٹیں ہیں ۔ووٹ فیصد کے اعتبار سے ترنمول کانگریس کو 45فیصد اور مخالف اتحاد کو 44فیصد ، بی جے پی کو پانچ فیصد اور دیگر کو 6فیصد ووٹ مل سکتے ہیں ۔سروے میں کہا گیا ہے کہ اگر کانگریس اور سی پی ایم کے درمیان اتحاد نہیں ہوتا تو ترنمول کانگریس کو 200سیٹوں پر کامیابی مل سکتی تھی ۔بایاں محاذ 75، کانگریس 14اور بی جے پی ایک سیٹ پر کامیاب ہوسکتی تھی ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ابھی پولنگ شروع نہیں ہوئی ہے جیسے پولنگ کے دن قریب آئیں گے تو بایاں محاذ اور کانگریس کے درمیان اتحاد کے حق میں رائے



دہندگان کی رائے تبدیل ہوسکتی ہے اور اس کی وجہ سے اتحاد کے حق میں مزید نتیجہ بہتر ہوسکتا ہے ۔ سروے میں ایک بار پھر کہا گیا ہے کہ شاردا اور نارادا اسٹنگ آپریشن کی وجہ سے ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی کی شبیہ خراب ہوئی ہے ۔اسی طرح 50فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ ممتا بنرجی نے سینگور کے مسئلہ پر کسانوں کے ساتھ دھوکہ دیا ہے ۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ ممتا بنرجی ریاست میں 8کروڑ افراد کو 2روپیہ کلو چاول دینے کے فیصلے کو اپنی بڑی کامیابی مانتی ہیں مگر صرف 28فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صحیح ہے اور 51فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غلط ہے ۔51فیصد ووٹروں کا ماننا ہے کہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے کی وجہ سے ترنمول کانگریس کی شبیہ خْراب ہوئی ہے جب کہ 38فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ کوئی ایشونہیں ہے ۔اسی طرح 44فیصد لوگوں کاماننا ہے کہ شاردا کی وجہ سے ممتا بنرجی کی شبیہ بھی خراب ہوئی ہے جب کہ 43فیصد کہتے ہیں کہ اس کا کوئی اثر ممتا بنرجی کی شبیہ پرنہیں پڑا ہے ۔40فیصد ووٹرس کہتے ہیں کہ کانگریس اوربایاں محاذ کے درمیان سیٹوں کی تقسیم صحیح ہوئی ہے اور 63فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ کانگریس کا ووٹ بایاں محاذ کو منتقل ہوگا اور 71فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ بایاں محاذ کا ووٹ بھی کانگریس کے امیدواروں کو منتقل ہوگا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.